
سگریٹ سازی کی صنعت سالانہ 40ارب روپے کے ٹیکس بچاجاتی ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس الیکٹرانک نظام کے لیے دیے گئے ٹینڈر کے لیے مختلف کمپنیوں کے درمیان قانونی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکٹرانک نظام کے ٹینڈر کے لیے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) نے اپنی پیشکش کی قیمت میں بڑی غلطی کی تھی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہنے والی کمپنیوں نے مشروط پیشکش کی تھی جس کے باعث انھیں تو اس دوڑ سے باہر کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد اب ریس میں تیسرے اور پانچویں نمبر پر آنے والی کمپنیوں رہ گئی ہیں اور امکان اس بات کا ہے کہ یہ ٹینڈر شاید تیسرے نمبر پر بولی دینے والی کمپنی کو دے دیا جائے۔
ایف بی آر کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اس ٹینڈر کے لیے سب سے کم بولی دینے والی کمپنی نے آئی ایف ایل کی شق چھ کی خلاف ورزی کی ہے اور اگر بولی دینے والی کمپنی ہر ہزار اسٹیمپ کے لیے 731۔0 پیسے پر رضامند نہیں ہوتی تو پھر یہ ٹینڈر اس کے مقابلے میں کم قیمت کی پیش کش کرنے والی کمپنی کو مل جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔